قوال عزیزمیاں کا 77واں یوم پیدائش آج منایاجائیگا
لاہور(کلچرل رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال عزیز میاں کا 77واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا ۔ عزیز میاں قوال 17ا پریل 1942کو دہلی میں پیدا ہوئے ۔ قیام پاکستان کے بعد انکا خاندان پاکستان شفٹ ہوگیا ۔انہوں نے اپنے فن کی بدولت پاکستان کے علاوہ پوری دنیامیں ملک کانام روشن کیا ۔عزیز میاں کی مقبول ترین قوالیوں میں’’ شرابی میں شرابی، تیری صورت اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے ‘‘شامل ہیں۔