انجلینا جولی اور بریڈ پٹ باضابطہ طور پر جدا ہو گئے
لاہور(شوبز ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان حتمی علیحدگی ہو گئی۔ سال 2014 میں ہونے والی شادی کا دورانیہ بہت مختصر رہا اور محض پانچ سال بعد جدائی میں بدل گئی۔ بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی ملاقات 2005 میں فلم مسٹر اینڈ مسز سمتھ ’’ کے سیٹ پر ہوئی جس کے بعد دونوں نے 2014 میں شادی کی اور ان کے 6 بچے ہیں جن میں تین لے پالک اور تین بچیاں بریڈ پٹ کی ہیں۔ ستمبر 2016 میں بریڈ پٹ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔