گلوکار غلام عباس کے ساتھ ایک شام آج منائی جائیگی
لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام گلوکار اور مایہ ناز غزل گائیک غلام عباس کے ساتھ ایک شام کا انعقاد آج شام 7بجے الحمرا ہال نمبر 2میں ہو گا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے بتایا کہ غلام عباس ہماری غزل گائیکی میں ایک مستند نام ہیں،وہ ایک عوامی اور منجھے ہوئے گلوکارہیں،اس پروگرام میں عوام اپنی من پسندکے گیت اور غزلیں سنیں گے۔