ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ یکم جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اے پی پی) ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ رواں سال یکم جولائی سے کولمبو، سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، میزبان سری لنکا، بھارت، عراق، ایران اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں اور یہ ٹورنامنٹ 6 جولائی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے تمام تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان قومی بیس بال چیمپیئن شپ کے بعد کیا جائے گا۔ چیمپیئن شپ 10 جون سے ملتان شروع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔