آسٹریلیا ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے تسلسل سے انعقاد کیلئے کوشاں
سڈنی(آئی این پی) پاکستان نے ایڈیلیڈ میں نائٹ ٹیسٹ کھیلنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا تھا جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی کو منانے کی کوششیں تیز کردیں، کھلاڑیوں کو ایک ملین ڈالر کا خصوصی پیکج بھی دیا جا سکتا ہے۔آسٹریلیا ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے تسلسل سے انعقاد کیلیے کوشاں تاہم مہمان سائیڈز مسلسل انکار کررہی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کو امید تھی کہ رواں برس پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ میں نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی۔آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی اس پر تیار بھی ہوگیا تھا تاہم آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے ٹور سے انکار پر اس نے بھی سخت ردعمل کا فیصلہ کیا،اب کرکٹ آسٹریلیا پر واضح کیا گیا ہے کہ وہ نائٹ ٹیسٹ نہیں کھیل سکتا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلیا سے گزشتہ ماہ یو اے ای میں کھیلی جانے والی 5ون ڈے کی سیریز کے 2 میچز اپنے ملک میں کھیلنے کی درخواست ہوئی تھی جسے سی اے نے اپنے سیکیورٹی ماہرین بھیجے بغیر ہی مسترد کردیا تھا۔