انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا سید اشفاق حسین
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر ا نجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے میڈیا سنٹر میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر و رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد سلیم اور سیکرٹری جنرل سیکرٹری شرافت حسین بخاری بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں 41 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں انہوں نے کہاکہ ٹیموں کے ٹرائلز سے لے کر تربیتی کیمپ تک کے تمام اخراجات پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے برداشت کئے ہیں۔ ملک محمد عامر ڈوگر نے کہاکہ انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ سے ملک میں ٹیلنٹ کو فروغ ملے گااور میڈیا ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے، سید اشفاق حسین شاہ نے کہا کہ دوسرا مرحلہ 23 اپریل سے شروع ہوگا جبکہ فائنل میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ،انعامات میں ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ساڑھے چار لاکھ روپے، دوئم آنے والی ٹیم کو دو لاکھ ، سترہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ڈیرھ لاکھ روپے ملیں گے،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جو ملک میں پہلے فٹ بال کو نقصان پہنچا ہے اس کو پورا کیا جائے، ،ایک سوال کے جواب عامر ڈوگر نے کہاکہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ ان کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔