پاکستان کشمیر کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جائے: مشال ملک
لاہور (وقائع نگار خصوصی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے تجویز دی ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ کشمیر کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جائیں۔ اقوام عالم کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اپنا کردار ادا کرے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں مشال ملک نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی افواج روزانہ کشمیری عوام اور خاص طور پر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں ہراساں کیا جارہاہے۔ مشال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے تسلط کو قائم رکھنے کیلئے روز روز مقبوضہ کشمیر میں کالے کالے قوانین نافذ کر رہی ہے۔تاکہ آزادی کی آواز کو دبایا جاسکے. حریت رہنما کی اہلیہ نے کشمیری خواتین جبر و استبداد کے باوجود آزادی کی جنگ اہنی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کشمیریوں کے بیرونی دنیا سے رابطے ختم کرنے کے لئے انٹرنیٹ کی سہولیات چھین لی گئی ہیں۔مشال ملک نے کہا کہ کشمیری کی پاکستان سے محبت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ شہداء کو پاکستانی پرچم میں دفناتے ہیں۔ حریت رہنما کی اہلیہ نے وکلا پر زور دیا کہ عالمی سطح پر مختلف فوزمز پر کشمیر کا مقدمہ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارت کی جارحیت اور ظلم کا نوٹس لینا چاہئے۔ وکلاء نے مثال ملک کا بھرپور استقبال کیا۔