سٹاک مارکیٹ میں مندا ، سرمایہ کاروں کے 33ارب سے زائد ڈوب گئے
کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میںمنگل کو کاروباریاتار چڑھائو کے بعد مندا غالب آگیااورکے ایس ای100انڈیکس122.13پوائنٹس کمی سے37387.16پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ54.17فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میںسرمایہ کاروںکو 33ارب 46 کروڑ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔اورکاروباری حجم بھی پیر کی نسبت18.62فیصدکم رہا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز، توانائی، سیمنٹ، بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورابتدائی اوقات میں تیزی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 37635پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا لیکن بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب حصص فروخت کا دبائو بڑھنے سے تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور انڈیکس 37337پوائنٹس کی نچلی سطح پرآگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر منداکے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس122.13پوائنٹس کمی سے37387.16پوائنٹس پر بندہوا۔سرمایہ کاری مالیت میں33ارب46کروڑ6لاکھ72ہزار175روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر76کھرب28 ارب45 کروڑ33لاکھ61ہزار31روپے ہوگئی۔