بحرین میں 139 افراد کو دہشت گردی کے الزام کے تحت سزائے قید
ماناما(نیوز ڈیسک)خلیجی ریاست بحرین کی ایک عدالت نے 139 افراد کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت مختلف المیعاد سزائیں سنائی ہیں۔ عدالت نے ان میں سے ایک کے علاوہ سب کی بحرینی شہرت بھی منسوخ کر دی ہے۔ اعلیٰ ترین فوجداری عدالت نے69 افراد کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا دی ہے۔ سزا پانے والوں میں60 افراد ابھی تک مفرور ہیں۔ استغاثہ کے مطابق ایران نواز ان افراد نے ’بحرینی حزب اللہ‘ نامی تنظیم قائم کر رکھی تھی۔ انسانی حقوق کے اداروں نے بحرین کے عدالتی عمل پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔