شاہ سلمان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس، پیغام اسلام کانفرنس میں عارف علوی کے خیالات کی پذیرائی
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ پیغام اسلام عالمی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں صدر عارف علوی کے خیالات کی پذیرائی کی گئی۔ شاہ سلمان نے کہا پاک سعودی برادرانہ اور تاریخی تعلقات پر صدر علوی کے خیالات قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کابینہ نے ولی عہد کو 2018 کی مؤثر ترین شخصیت کا ایوارڈ دینے پر پاکستان کو سراہا۔