عوام کو لوٹ کر کروڑپتی بننے والوں کو حساب دینا ہوگا:سعدیہ سہیل رانا
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عوام کو لوٹ کر کروڑوں پتی بننے والے حکمرانوں کو حساب دینا ہو گا۔ عوام کے ٹیکسوں کی چوری کرنے والے ندامت کی بجائے سینہ زوری دکھا رہے ہیں لیکن اب اُن کی نہیں چلے گی۔ عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عوام کو لوٹا ہے اُن کا یوم حساب آن پہنچا ہے 60ارب ڈالر قرضے لیکر اپنی جیبوں میں ڈالنے والوں کو خدا کا خوف نہیں آتا وزیراعظم عمران خان کے کرپشن فری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کو ہے وزیراعظم عمران خان کی متحرک اورفعال قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ کر کے دم لے گی۔ عوام نے تحریک انصاف کوملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مینڈیٹ دیاہے۔