تحریک منہاج القرآن لاہورکی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن لاہورکی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کی ۔اجلاس میں قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو او آئی سی اجلاس میں شرکت و خطاب پر ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے مبارکباد پیش کی گئی۔اجلاس میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو فروغ امن نصاب تجویز کرنے پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔