تھرکول منصوبہ فعال کرنا پیپلزپارٹی کا عوام کو تحفہ ہے:چودھری عبدالرشید
فیروزوالہ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی شاہدرہ کے رہنما چوہدری عبدالرشید اورحاجی محمدشریف نے کہاہے کہ تھر کول سے بجلی کی پیداوار پیپلز پارٹی کی طرف سے عوام کو ایک تحفہ ہے اس منصوبے سے عوامی حکومت اور کٹھ پتلی حکومت کا فرق سامنے آ گیا ہے انہوں نے چیئرمن بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کوبینظیر بھٹو کا خواب پورا کرنے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ کون عوام کی خدمت کر رہا ہے اور کون عذاب بڑھا رہا ہے نیازی کی کٹھ پتلی حکومت نے غریبوں سے مفت علاج کی سہولت واپس لے لی بلاول بھٹو زرداری کی عوامی حکومت نے غریبوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیاکٹھ پتلیوں نے بینظیر سٹاک آکشن ختم کر کے محنت کشوں کے اربوں روپے چھین لئے عوامی حکومت نے تھر کے غریب باسیوں کو بجلی کے منصوبے میں حصہ دار بنا دیا۔