تحریک انصاف کی حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں:چودھری عاطف رفیق
لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ لاہور کے صدر چودھری عاطف رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا مہنگائی کا سونامی عوام کی جانیں لینا شروع ہو گیا ہے تحریک انصاف کی حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہورہی ہے ایک طرف لوڈ شیڈنگ کا عذاب تو دوسری جانب مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے عوام جائیں تو جائیں کہاں ۔ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے عمران خان کے سارے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں عوام کو سبز باغ دکھانے والی تحریک انصاف کا طرز حکمران درست نہیں حکومت کیلئے عمران خان کو الف ب تک پتہ نہیں۔