ایل این جی کیس، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور سیکرٹری قانون ، چیئرمین نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ نیب کی جانب سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے تھے۔