ا قوام متحدہ نے امن مشن کے لئے پاکستان سے جوان مانگ لئے
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ا قوام متحدہ نے مستقبل میں امن مشن میں خدمات کے لئے پاکستان سے جوان مانگ لئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے امن مشن میں بھجوانے کے لئے وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سے پولیس کے بہترین آفیسرزکی فہرست مرتب کر لی ہے۔ امن مشن کے لئے وفاقی دارالحکومت ، کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی جوان منتخب کئے گئے ہیں۔مشن کے لئے منتخب کئے جانے والے 500 جوانوں کو جولائی اور اگست میں تربیت دی جائے گی۔اقوام متحدہ کا وفد جولائی میں ٹیسٹ کے لئے پاکستان پہنچے گا۔ امن مشن کے لیے منتخب اہلکاروں میں 20 فیصد خواتین اہلکار بھی شامل ہوں گی۔ منتخب کئے گئے اہلکاروں میں پنجاب پولیس سے 197، سندھ سے 153، کے پی کے 72 اور بلوچستان سے 36 جوان منتخب کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد سے 12، آزاد جموں کشمیر 8 اور جی بی سے 6 اہلکار منتخب کیے گئے ہیں۔موٹروے، ایف آئی اے، نیب، آئی بی اور دیگر اداروں سے بھی16 اہلکار منتخب کئے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کا منتخب افسران اور اہلکاروں کے ٹیسٹ کے لیے وفد جولائی میں پاکستان پہنچے گا۔یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے پولیس کے بہترین افسران اور جوانوں کی ازسرنوفہرست مرتب کی ہے ہائی کورٹ نے اقربا پروری کے الزامات پر سابقہ فہرستیں مسترد کر دی تھیں۔