اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلا س میں آج 15 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلا س آج طلب کرلیا گیاجس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں وزارت اطلاعات میڈیا پر مہم کے لیے خصوصی گرانٹ کی سمری پیش کرے گی۔اجلاس میں ویزہ ر جیم کی میڈیا میں تشہیر کے لیے 5 کروڑ گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی، نیب غیرملکی لا فرمز، وکلا کی ادائیگیوں کی سمری پیش کرے گی۔پاک آرمی اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے لیے فنڈز کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے، رواں مالی سال کی دفاعی سروسز کی تکنیکی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے حکومتی گارنٹی کی سمری پیش کی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات، ریلوے کے ذریعے ترسیل کی سمری پیش کی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات پر ان لینڈ فریٹ مارجن کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔محکمہ امیگریشن و پاسپورٹس کے لیے 1 ارب 33 کروڑ گرانٹ کی منظوری سمری میں شامل ہے۔