سکھ یاتری سپیشل ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال سے ننکانہ صاحب پہنچ گئے
لاہور+ننکانہ صاحب ( خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار) بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہوئے 1896 بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے، ضلعی انتظامیہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہو ئے 1896 بھارتی سکھ یاتری گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں بیساکھی کی تقریبات کے اختتام کے بعد تین سپیشل ٹرینوں کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچے۔ یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے سکیورٹی کے سخت حصار میں گورودوارہ جنم استھان پہنچایا گیا۔