گداگروں نے بھیک مانگنے کیلئے نومولود بچوں کی میتیں چرانا شروع کردیں
لاہور)نمائندہ خصوصی) قبرستانوں میں میتیں بھی محفوظ نہ رہیں، گداگروں نے بھیک مانگنے کے لئے نومولود بچوں کی میتیں چرانا شروع کردی۔ بادامی باغ پولیس نے نومولود کی میت نکال کر بھیک مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ پولیس نے قبر کھود کر نومولود کی میت نکالنے والے بھکاری کو گرفتار لیا جو میت تھامے ایک چوک میں بھیک مانگ رہا تھا ملزم کو شک کی بناء پر چیک کیا تو معلوم ہوا میت شہری شجاع الرحمٰن کے نومولود بیٹے کی ہے۔ شجاع الرحمان کے ہاں 7 سال بعد بیٹا پیدا ہوا تھا جو چند گھنٹوں بعد ہی انتقال کر گیا۔ بچے کی تدفین کی ریکی کرتے ملزم نے موقع ملتے ہی قبر کھود ڈالی اور میت نکال کر بھیک مانگنا شروع کر دی۔ پولیس نے نومولود کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کہ بچے کی میت ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔