منفی سیاست کے علمبر دار عناصر کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں: شہازشریف

17 اپریل 2018 (18:44)

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب کے شہروں کی ترقی دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید بن چکی ہے۔ اب پنجاب سپیڈ پاکستان سپیڈ میں بدلے گی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے۔ منفی سیاست کے علمبر دار عناصر کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ شکست خوردہ عناصر نے ملک وقوم کے روشن مستقبل کے راستے میں رکاوٹیں حائل کیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جھوٹ ،الزامات اور کھوکھلے نعروں پر مبنی سیاست کرنے والوں کا مستقبل تاریک ہے۔ آئندہ انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنے والوں کو یکسر مسترد کر دیں گے۔