تھرل سے بھرپو رنئی فلم ہوٹل آرٹیمس کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری

17 اپریل 2018 (14:31)

دبئی:معروف ریسلر اور ہالی دڈ ایکشن ایکٹرڈیو بیٹسٹا کی ڈرامے اور تھرل سے بھرپو رنئی فلم ہوٹل آرٹیمس کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیاگیا ہے۔ہدایت کارڈریو پیئرس کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے کرمنل ہسپتال کے گرد گھوم رہی ہے جہاں ہوٹل کی آڑ میں پولیس اوردیگرسیکیورٹی اداروں کی نظر سے بچ کر زخمی جرائم پیشہ افراد کا علاج کیا جاتا ہے۔ اس غیر قانونی ہسپتال کی انتظامیہ خود ساختہ قواعدو ضوابط ترتیب دیتے ہیں اور ان پر عمل در آمدیہاں آنے والے جرائم پیشہ افراد پر لازم ہے جوقو انین توڑڈالتا اس پر موت لازم قرار دے دی جاتی۔ سائمن کورنویل اور اسٹیوفن کورنویل کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے اس فلم کی کاسٹ میں معروف ریسلر اور ہالی وڈ اداکارڈیوبیٹسٹا کے علاوہ جوڈی فوسٹر، صوفیا بوٹیلا، جیف گولڈ بلم، جینی سلیٹ، جوش ٹلمین اور اسٹیرلنگ براون سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔قانون کی ناک تلے چلتے جرائم پیشہ افراد کے علاج و معالجے کے لیے قائم غیر قانونی اسپتال پر مبنی یہ سنسنی خیر کرائم ڈرامہ رواں سال 20جولائی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔