نائیجیریا میں لاسا بخار سے 101افراد ہلاک ہو گئے

17 اپریل 2018 (13:31)

نائیجیریا میں لاسا بخار کی وبا پھوٹ پڑنے کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں.عالمی امدادی ادارے ڈاکٹرز ودآوڈ بارڈز کے مطابق اس خطرناک وائرس نے نائیجیریا کی 18ریاستوں کو متاثر کیا ہے،جہاں چار سو سے زائد افراد اس وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔فروری میں نائیجریا میں اسی بخار نے 314افراد کو متاثر کیا تھا، جن میں سے 72ہلاک ہو گئے تھے۔ لاسا وائرس خوراک اور گھریلو استعمال کی چیزوں پر چوہوں کے فضلے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس متاثرہ شخص کے خون، جلد یا پیشاب کے ذریعے بھی دیگر افراد کو منتقل ہو سکتا ہے.