نواز شریف کے بیان'' ڈکٹیشن نہیں لوں گا ''نے سیاسی تاریخ رقم کی: مریم نواز

17 اپریل 2018 (12:04)

مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کی تاریخی تقریر کو پچیس سال مکمل ہوگئے، نواز شریف کے بیان نے سیاسی تاریخ رقم کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے بیان '' ڈکٹیشن نہیں لوں گا ''نے سیاسی تاریخ رقم کی تھی اور سیاسی رویے تبدیل کردیئے تھے۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں ووٹ بینک مسلم لیگ (ن)کا ہے اور جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں ان کے ساتھ مسلم لیگ(ن)کے ووٹ نہیں ہیں۔