شامی فورسز کے حمص اور حما میں 24 گھنٹوں میں 65 فضائی حملے

17 اپریل 2018 (11:58)

شامی حکومتی فورسز نے ملک کے وسطی حصے میں باغیوں کے زیر قبضہ حمص اور حما کے نواحی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 فضائی حملے کیے ہیں۔منگل کو شامی حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شامی فورسز نے دارالحکومت دمشق سے براستہ حمص حلب تک رسائی کیلئے اس کوریڈور کو محفوظ کرنے کی کوشش کی، شامی فورسز اور باغیوں کے درمیان گزشتہ شب شدید جھڑپیں ہوئیں اور حکومتی فورسز نے کچھ علاقوں میں پیش قدمی بھی کی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...