پاکستان دنیا میں پناہ گزینوں کی میزبائی کرنیوالا بڑا ملک قرار

17 اپریل 2018 (11:35)

اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھرمیں پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے سب سے بڑا ملک ہے اور زیادہ تر پناہ گزینوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت 14 لاکھ 50 ہزار سے زائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بلا مشروط لاکھوں پناہ گزینوں کی اس وقت امداد کی تھی، اور اب بھی کر رہا ہے جب افغانستان میں جنگ عروج پر تھی۔ پاکستان نے پناہ گزینوں اور متاثرہ افراد کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کیں۔ دیگر ممالک کے برعکس پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کی شرح بھی سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو این ایچ سی آر نے 41 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں سہولت کاری فراہم کی۔