شیخوپورہ: سی ٹی ڈی کا چھاپہ، مکان سے بھاری تعداد میں بارود، اسلحہ اور بم بنانے والے آلات برآمد، دہشت گرد نامعلوم مقام پر منتقل

17 اپریل 2018

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت) شیخوپورہ اور لاہور بڑی تباہی سے بچ گئے خفیہ اطلا ع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے سرگودھا روڈ نبی پورہ کے قریب مکان میں چھاپہ مار کر دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور مکا ن سے بھاری مقدار میں بارود اسلحہ اور بم بنانے کے آلات بھی برآمد کرلئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سی ٹی ڈی کو دہشت گردوں کے بارے میں خفیہ ایجنسی نے اطلاع دی تھی جس پر سی ٹی ڈی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مکان کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر پہنچادیا گیا۔