سیالکوٹ، ڈجکوٹ، سمبڑیال: 7 سالہ بچی اور 3 لڑکوں سے اوباشوں کی زیادتی

17 اپریل 2018

سیالکوٹ+ ڈجکوٹ،سمبڑیال (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباشوں نے 7 سالہ لڑکی اور 3 کمسن لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ امباں والی چھپڑی میں ملک فیاض حسین کا دس سالہ بیٹا زین علی گھر سے باہر گیا۔ دیر تک واپس نہ آیا۔ ملک فیاض حسین، ملک سجاد حسین اور محمد عابد نے بچے کی تلاش کی تو امام بارگاہ کے قریب سے بچے کی چیخنے کی آوازیں آرہی تھیں۔ ملک فیاض وغیرہ جب اندر گئے تو وہاں حیدر علی بچے سے زیادتی کر رہا تھا جبکہ نامعلوم شخص انکے قریب کھڑا تھا۔ تھانہ مراد پور کے قصبہ مراد پور میں غلام مرتضیٰ کے تیرہ سالہ بیٹے شمس روٹیاں لینے کیلئے گھر سے گیا تھا۔ راستہ میں بوٹا شمس کوورغلا کر سروس سٹیشن پر لے گیا اور شمس سے زیادتی کر ڈالی۔ چک نمبر 259 گروسر کے ندیم کی سات سالہ بیٹی ماہ نور خریداری کے لیے دکان پر گئی جہاں سولہ سالہ اوباش مدثر اسے قریبی کھیت میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سمبڑیال کے موضع لودھر میں 12 سالہ حسیب گھر کے سامنے کھڑا تھا کہ ملزم لطیف عرف سلیمان اسے بہلا پھسلا کر موٹر سائیکل پر ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔