شاہدر ہ : فیض احمد فیض ایکسپریس کی 2بوگیاں اتر گئیں‘ متعدد مسافر زخمی

17 اپریل 2018

نارنگ منڈی+ فیروز والا (نامہ نگاران) لاہور سے نارووال جانیوالی 109اپ فیض احمد فیض ایکسپریس شاہدرہ کے قریب کانٹا برسٹ ہونے کے باعث حادثہ کا شکار ہوئی‘ کئی مسافر معمولی زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مسافر ٹرین جب شاہدرہ ریلوے جنکشن سے نارووال کیلئے روانہ ہوئی تو اندرون سگنل پر انجن سمیت تین ڈبے پاس ہو گئے۔ درمیان والے دو ڈبے خوفناک دھماکہ سے پٹڑی سے اتر گئے۔ سیٹوں پر بیٹھے مسافر زبردست ہچکولے لگنے سے ایک دوسرے سے ٹکرائے اور اوپر برتھ والی سیٹوں پر بیٹھے مسافر نیچے جا گرے‘ تاہم ریلوے کرین کی مدد سے دونوں متاثرہ ڈبوں کو اٹھا لیا گیا۔