ای سی او پوسٹل سٹاف کالج اسلام آبادمیں بین الاقوامی کورس کے غیر ملکی شرکاء کا دورہ جی پی اوراولپنڈی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ای سی او پوسٹل سٹاف کالج اسلام آبادمیں منعقدہ بین الاقوامی کورس کے غیر ملکی شرکاء نے پیر کو راولپنڈی جنرل پوسٹ آفس راولپنڈی کا دورہ کیا۔انکے ہمراہ کورس کوارڈینیٹر عنصر نورین بھی تھیں۔وفد کا جی پی او پہنچنے پر چیف پوسٹ ماسٹر ڈاکٹر نجیب الر حمٰن نے استقبال کیا ۔ وفد نے دورے کے موقع پر مختلف برانچز میںپاکستان پوسٹ کے آپریشنل کام کا جائزہ لیا ۔چیف پوسٹ ماسٹر ڈاکٹر نجیب الر حمٰن نے غیر ملکی شرکاء سیونگز،یوٹیلٹی بلزوصولی، الیکٹرانک و ارجنٹ و فیکس منی آرڈرز،کیش آن ڈیلیوری ،ارجنٹ میل سروس،انٹرنیشنل ایکسپریس میل سروس ، ملٹری و سول پنشن ادائیگی کے کمپیوٹرائزیشن نظام سمیت مختلف سروسز بارے تفصیلی بریفنگ دی اور شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے۔شرکاء نے یادگاری ٹکٹوں کے شعبے فلیٹیلک بیورو میں گہری دلچسپی لی۔دورے کے اختتام پر وفد کو یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کئے گئے۔