علامہ اقبال نے مسلمانوں کے دلوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی:پروفیسر حمیدرضا

17 اپریل 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میںجاری ’’تقریبات یوم اقبال‘‘ کے دوران سکولوں کے طالب علموں کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان’’ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے، آتے ہیں جو کام دوسروں کے‘‘ منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعدادنے حصہ لیا۔ منصفین کے فرائض پروفیسر رضوان الحق، پروفیسر فاخرہ خواجہ، پروفیسر روبینہ ارشد اور پروفیسر سمن علیم نے انجام دیئے۔ پروفیسر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانان برصغیر کے دلوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی، انہوں نے مسلمانوں کو خودی کا درس دیا۔نئی نسل کلام اقبال کا بغور مطالعہ کرے۔ منصفین کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں مریم ساجد بٹ اول‘ معصومہ نصیر دوئم‘ عروبہ ارشد اور عطیۃ الوکیل سوئم جبکہ درمکنون اور الوینہ خان کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلباء کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں شاہ ویز حسن زیدی اول‘ حسن مراد دوئم اور حاشر بخاری نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ مڈل اور ہائی سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں اُم رومان اول‘ مناہل سکندر دوئم‘ عفیفہ کائنات، عطیہ جبین اور مطہرہ اعوان سوئم نے پوزیشن حاصل کی جبکہ آئمہ اعجاز اور فاریہ نواز کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلباء کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں زید الرحمان نے اول‘ عبداللہ فاران نے دوئم اور زعیم افضل نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ تاشفین ثاقب کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...