لیگی قائدین کی سیاسی کہانی ختم ہوچکی، انہیں جیل جانا ہوگا: پی ٹی آئی

17 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے قائدین نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے انکو اب جیل جانا ہوگا، حکمران ووٹ کی عزت نہیں کرپشن کے نوٹ کے تحفظ کے جنگ لڑ رہے ہیں، 29 اپریل کو مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔ 29 اپریل کے مینار پاکستان جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ سنٹرل پنجاب تنظیمی کنونشن سے تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سینیٹر چوہدری محمد سرور، عبدالعلیم خان، اعجاز احمد چوہدری، سردار آصف احمد علی، شعیب احمد صدیقی اور اراکین پنجاب سمیت دیگر بھی شریک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کوئی بھی اب حکمران کی کرپشن بچانے میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں، عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان ذاتی نہیں قومی مفادت کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں نے صرف عوام کے وسائل کو لوٹنے پر توجہ دی ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ علاوہ ازیںپاکستان تحریک انصاف کے 29اپریل کے مینار پاکستان کے جلسے کیلئے عبدالعلیم خان کی زیر قیادت پارٹی رہنماؤں نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا اور مینار پاکستان کے ایک طرف سٹیج اور پنڈال کی تیاری کیلئے باہم صلاح مشورے کیے، ڈاکٹر مرادراس نے کہاہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال خطرناک حدتک خراب ہو چکی ہے۔فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ حکومتی درباری جومرضی کرلیں 29 اپریل کومینارپاکستان میں ہرحال میں جلسہ ہوگا اوریہ جلسہ شریف مافیا کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔