پاکستان آگہی پروگرام:اساتذہ، طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان وایوان قائداعظم‘ موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

17 اپریل 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاک ترک انٹرنیشنل سکولز اور کالجز‘ایئر لائن سوسائٹی کے طلباوطالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رائے ونڈ روڈ‘ جیابگا کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے عظیم ٹیلنٹ ہائی سکول‘ بوائز ونگ مادرِ ملت روڈ‘ ٹائون شپ‘ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘کالج روڈ‘ سیک سکول سسٹم‘ مصطفی آباد‘ محمدیہ سکول آف سائنسز‘ ملک پارک برکت سٹریٹ‘ شاہدرہ‘ گورنمنٹ اصلاحی ماڈل مڈل سکول‘ یوسف پارک‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 522تھی۔