گردہ سکینڈل کیس میں ملزمان کی بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی

17 اپریل 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) سول جج و علاقہ مجسٹریٹ راولپنڈی رضوان حنیف شیخ نے گردہ سکینڈل کیس میں ملزمان کی بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی ملزمان ڈاکٹر مختار وغیرہ کے خلاف تھانہ روات پولیس نے گردہ سکینڈل کیس درج کیا تھا جبکہ ملزمان کی جانب سے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔