چرس،شراب، اسلحہ، سامان آتش بازی برآمد،12ملزمان گرفتار

17 اپریل 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے12ملزمان کو گرفتار کر لیا، تھانہ وارث خان پولیس نے کامران سے 510گرام چرس،تھانہ نصیرآباد پولیس نے دانیال سے15لیٹرکھلی شراب، تھانہ صدربیرونی پولیس نے توصیف سے پستول 9MM،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے وقار سے 5انار،3خول ،20گولے ،تھانہ سول لائن پولیس نے شاکر اللہ کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کرلیاجبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے کرایہ داری آڈیننس کی خلا ف ورزی کرنے والے 7ملزمان منیر،یعقوب،ارشاد ،ذاہد،گلا ب خان ،ندیم اور ظفر کو قابو کرکے ملزمان کیخلاف کیلئے مقدمات درج کرلئے۔