ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں کالج یونیورسٹی طلبہ کے مابین تقریری مقابلہ آج ہو گا

17 اپریل 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام جاری ’’تقریبات یوم اقبال‘‘ کے دوران آج دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان میںکالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں، کہ شاہیں بناتا نہیں آشیانہ‘‘ ہوگا۔ تقریبات یوم اقبال کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔