خطہ پوٹھوار میں زرعی ترقی کے حوالے سے پریس بریفنگ 18 اپریل کو ہوگی

17 اپریل 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) محکمہ زراعت راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام خطہ پوٹھوار میں زرعی ترقی کے حوالے سے تفصیلی پریس بریفنگ 18 اپریل بروز بدھ بوقت 12:00 بجے دوپہر آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقد ہو رہی ہے۔ مذکورہ پریس بریفنگ میں شعبہ تحفظ اراضیات، اصلاح آبپاشی، بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ اور زراعت (توسیع) کے اعلیٰ عہدیداران خطہ پوٹھوار کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔