رائے ونڈ:مہر سجاد کیمسٹ ایسوسی ایشن کے تحصیل صدر منتخب

17 اپریل 2018

رائے ونڈ (نامہ نگار) تاجران میڈیکل سٹورنے اپنی برادری کو متحد کرکے ان کے مسائل کو بہتر طور پر اجاگر کرنے پر کیمسٹ ایسوسی ایشن رائے ونڈ کے صدر مہر سجاد کی خدمات کے اعتراف میں ان کو بلامقابلہ تحصیل صدر منتخب کرلیا ،گزشتہ روز مراکہ گیسٹ ہائوس میں منعقدہ اجلاس کے دوران تحصیل رائے ونڈ پر مشتمل علاقوںچوہنگ ،رائے ونڈ ،ٹھوکر نیازبیگ ،مراکہ ،سندر ،مانگا منڈی او ر موہلنوال کی کیمسٹ ایسوسی ایشنز نے متفقہ طور پر مہر سجادکو تحصیل صدر کیلئے نامزدکیا۔