جج کے گھر فائرنگ کے ملزم جلد گرفتار کئے جائیں:اشعر نیازی

17 اپریل 2018

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماء چیئرمین انٹرنیشنل امن کونسل لاہورڈویژن اشعر نیازی نے معزز جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پر دودفعہ فائرنگ کے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت تمام پہلوئوں کا باریک بینی سے جائزہ لے کر ملزمان کو جلد از جلد کٹہرے میں لائے۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک کو شروع سے ہی اتنا خطرہ باہر سے نہیں ہوا جتنا آستین کے سانپوں سے رہا ہے۔ بے بنیاد الزامات لگاکر مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہمارے معاشرتی کلچر کا حصہ بن چکا ہے۔ کمزور بنیاد والے فیصلے پر سابق منتخب وزیراعظم کو سخت سزا عوام کو ہضم نہیں ہوگی۔ نوازشریف دلوں کے وزیراعظم ہیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...