رشیداحمدخان کے دوبیٹوں کا ولیمہ سیاسی و سماجی اجتماع میں تبدیل

17 اپریل 2018

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان کے دوبیٹوں کی گزشتہ روز ہونیوالی ولیمہ کی تقریب سیاسی وسماجی اجتماع میں بدل گئی ،مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سینیٹر چوہدری تنویرعلی خان،اعجاز الحق،ایم این اے ملک ابرار،ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ق کے رہنما بشارت راجہ،ناصر راجہ ،حاجی پرویز خان،چیئرمین واسا ضیاء اللہ شاہ ،وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ چکلالہ راجہ عرفان امتیاز،وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ راولپنڈی ملک منیر ،ممبران کینٹ بورڈ ملک منصورافسر،ارشدمحمودقریشی،حاجی ظفراقبال،ملک عثمان،الحاج خالد بٹ،چوہدری خرم صدیق، چوہدری افتخار، یوسف گل،ملک ساجد،ڈاکٹر جمال ناصر،ملک لیاقت چیئرمین یوسی 90،ملک ناصرریاست،پیرزادہ راحت مسعود قدوسی، سمیت سیاسی و سماجی،کاروباری،صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور ممبر کینٹ بورڈ رشیداحمدخان کو بیٹوں کی شادی کی مبارکباد دی،اس موقع پر ممبر کینٹ بورڈ رشیداحمد خان نے ولیمہ کی تقریب میں شرکت کرنیوالے تمام احباب کاشکریہ اداکیا۔