منفی سیاست نے ہمیشہ ترقی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں:شہزادنذیرسندھو

17 اپریل 2018

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے رہنماء چودھری شہزاد نذیر سندھونے کہا کہ عوام ہی فائنل جج ہیں، بے بنیاد الزامات ملک کو کمزور کر رہے ہیں، ن لیگ کانٹوں سے الجھ کر ترقی کے سفر کو متاثر نہیں کرنا چاہتی، منفی سیاست نے ہمیشہ ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالیں، عوام مخالفین کو ثابت کر نا چاہتی ہے کہ میاں نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے،جس کے ساتھ عوام کی طاقت ہو اسکا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ،روک سکتے ہو تو روک لو ا،للہ تعالی کے فضل سے جس قدر عوام نے پذیرائی دی ہے، 2018کے الیکشن میں بھی سرخروہوں گے، نوازشریف کی وابستگی کسی کی محتاج نہیں یا عدالتی فیصلے ختم نہیں کر سکتے۔