چوہدری نثار کو مائنس کرنے کا کوئی فارمولا قابل قبول نہیں، راجہ یاسر اسلم

17 اپریل 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ )راولپنڈی کی سیاست چوہدری نثار علی خان کے بغیر ادھوری ہے انہیں مائنس کرنے کا کوئی فارمولا قابل قبول نہیں چوہدری نثار کا سارا سیاسی کیرئر عوام کے مسائل کو حل کرتے گزرا نواز شریف تا حیات قائد جبکہ چوہدری نثار کارکنوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں نواز شریف اور چوہدری نثار میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پارٹی سے مخلص نہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل سینئر نائب صدر ، کوآرڈینیٹراین اے ۔62 راجہ یاسر اسلم نے کھوڑی ہاؤس ریلوے سکیم نمبر 7میں کارکنوں کی عوامی رابطہ مہم کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے تمام سیاسی کیرئیر ظلم کے خلاف آواز بلند کر کے اور ظالم کو ظلم کرنے سے روکتے گزارا شہر میں ترقیاتی کاموں کو شمار کرنا ممکن نہیں چوہدری نثار علی خان کے خلاف بازاری زبان استعمال کرنے والے اپنی زبان بند رکھیں چوہدری نثار علی خان اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ٹکٹ کے بغیر بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے یوتھ ونگ ان کی الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی چوہدری نثار علی خان نے شہر کے بڑے بڑے قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا کی کمر توڑی جعلی شناختی کارڈ کی روک تھام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ان کی خدمات صدا یاد رکھی جائیں گی۔