نواز شریف کی تا حیات نااہلی کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے،عابدہ راجہ
راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ، ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی عابدہ راجہ نے کہاہے کہ ن لیگ کے بکھرنے کاوقت آگیا ہے نواز شریف کی تا حیات نااہلی کا فیصلہ انتہائی خوش آئند اور پوری قوم کے دل کی آواز ہے آمریت کی پیداوار کس منہ سے جمہوریت کی باتیں کر رہا ہے ن لیگ کا ماضی گواہ ہے کہ اس نے ہمیشہ قومی اداروں کےخلاف پروپیگنڈے کئے اور عدالتوں پر حملہ آور ہوئے سازشیں کرنے والوں کی سیاست اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے وفاقی دارلحکموت سے تینوں حلقوں سے تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی ۔ این اے 52کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا اور تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ان خیالات کا اظہار عابدہ راجہ نے تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا