کوئٹہ میں مسیحیوں پر فائرنگ افغان سرحدسے دراندازی قابل مذمت ہے: عبدالوہاب روپڑی

17 اپریل 2018

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) انٹر فیتھ ایڈوائزری کمیشن کے چیئر میں حافظ عبدالوھاب روپڑی مولانا شکیل الرحمن ناصر ڈاکٹر مسعود احمد،جاوید ولیئم ،سردار کلیان سنگھ،ڈاکٹر منوہر چاند،حافظ سمیع اللہ سمیت دیگر نے کوئٹہ میں مسیحیوں پر فائرنگ اورپاک افغان سرحد پر ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے اورشہید اہلکاروں کی بہادری اورجرات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے واقعات کا نوٹس لے، پاکستان کی اقلیتوں نے جس طرح پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا اسی طرح وہ پاکستان بچانے میں بھی کردار ادا کررہے ہیںانہوں نے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا اورشہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ۔