بکرا منڈی،پیپلز کالونی،گوالمنڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،3ٹرک سامان ضبط

17 اپریل 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے کینٹ کے مختلف علا قو ںبکرا منڈی،پیپلز کالونی اور گوالمنڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 3ٹرک سامان ضبط کر لیا ۔پیر کو ہونے والے اس آپریشن میں بڑی تعداد میں پھٹے ،ریڑھیاں ،کائونٹر اور جنگلے قبضہ میں لے لئے گئے ۔اس کے علاوہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر آویزاں کئے گئے پوسڑاور بینرز بھی اتار کر قبضے میں لے لیے گئے ۔یادر ہے کہ کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کے ایگز یکٹیو آفیسر سبطین رضا کی خصو صی ہدا یا ت پر تجا وزا ت کے سلسلہ میں آپر یشن روزا نہ کی بنیا د پر کیا جا تا ہے۔