یونین کونسل لکھن میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے ،حاجی ظفر اقبال

17 اپریل 2018

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)یونین کونسل لکھن میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے ۔واٹر سپلائی اور گلیوں کی تعمیر کے منصوبے جاری ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال اور چیر مین یونین کونسل لکھن راجہ فیصل نے یہاں مغل کالونی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر چوہدری نثار علی خان کے مشکور ہیں۔علاقہ میں واٹر سپلائی اور گلیوں کی تعمیر کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جو جلد پایہ تکمیل تک پہنچیں گے ۔ یونین کونسل لکھن کو مثالی بنانے کے لیے بھر پور جدو جہد کر رہے ہیں ۔ افتتاح کے موقع پر سے وائس چئر مین ملک طلعت سمیت بیسیوں معززین علاقہ نے شرکت کی ۔ حاضرین نے چوہدری نثار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دل چوہدری نثار علی خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔