آسانی ٹرسٹ کی جانب سے فری گائنی میڈیکل کیمپ

17 اپریل 2018

لاہور(پ۔ر) آسانی ٹرسٹ رجسٹرڈکے زیر اہتمام آسانی سکول گاؤں درویش کوٹ نزدبحریہ ٹاؤن،لاہور میں خواتین کیلئے سینئر گائناکالوجسٹ کی زیر نگرانی فری گائنی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری کیمپ میں خواتین مریضوں کا مفت معائنہ، مفت الٹرساؤنڈ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔آسانی ٹرسٹ کی پروجیکٹ مینجر مس عطیہ رفیق نے مزید بتایاکہ ٹرسٹ کے مقاصد میں اولین ترجیح دیہات میں معیاری تعلیم اور صحت مہیا کرنا ہے آسانی ٹرسٹ رجسٹرڈ دیہات میں غریب اور مستحق افراد کے کیلئے پہلے بھی مختلف امراض کے کیمپس لگتا رہا ہے اور مستقبل میں بھی ان کیمپوں کے انعقادکو ممکن بنایا جائے گا۔تعلیم کے شعبہ میں آسانی ٹرسٹ کے زیر انتظام گاؤں شیخ دا کوٹ اور گاؤں درویش کوٹ نزد بحریہ ٹاؤن، لاہور میںآسانی سکول پہلے سے ہی غریب اور مستحق طلباء و طالبات کو تعلیم کی بہترین سہولیات مہیا کر رہا ہے۔ اور آسانی ٹرسٹ رجسٹرڈکی جانب سے بحریہ ٹاؤن میں آسانی کلینک کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس میں غریب اور مستحق مریضوں کو جنرل او۔پی۔ڈی کی مفت سہولیات کی ساتھ مفت ادویات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔ شہباز ریاض وہرہ، ڈاکٹر رضوان جاوید، ریحان صادق اور انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر عرفان کرامت نے خصوصی شرکت کی۔