مولانا سمیع الحق سے طاہر صادق کی اکوڑہ خٹک میں اہم ملاقات

17 اپریل 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کے معروف سیاستدان، پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن اور سابق ضلع ناظم اٹک میجر (ر) سردار طاہر صادق نے جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر اور سابق سینیٹر مولانا سمیع الحق سے ان کی اقامت گاہ اکوڑہ خٹک میں اہم ملاقات کرکے ملک کی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔