انصاف فراہم کرنے والوں کیلئے مشکلات پیداکرنا افسوسناک ہے:نسیم زہرا

17 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی نائب صدر اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ معزز جج عوام کو انصاف فراہم کررہے ہیں، عدلیہ دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیتی ہے، ہمیں عدلیہ کا احترام کرنا چاہیے لیکن یہاں تو انصاف فراہم کرنے والوں کے لئے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔ واقعہ کی شفاف انکوائری کروائی جائے اور ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے پورے ملک کے وکلا عدلیہ کے ساتھ ہیں، ہم معزز ججوں کا خود تحفظ کریں گے، فائرنگ کا یہ واقعہ معمولی نہیں ہے اسے سنجیدہ لیا جائے۔