نتائج کی تیاری میں میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے

17 اپریل 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام امتحانی عمل کے نگراںپروفیسر غلام محمد جھگڑ نے امتحان میٹرک(سالانہ)2018ء کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول خیابان سرسید، راولپنڈی میں قائم مارکنگ سینٹر کا دورہ کیا مارکنگ کرنے والے اساتذہ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے کہا کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ مارکنگ سینٹر میں آپ کا خیرمقدم کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ مارکنگ کے سلسلہ میں آپ پر بھاری اور اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔آپ نہایت غوروخوض اور شفاف طریقہ سے نمبراندازی کرتے ہوئے ،ہونہار اورمحنتی طالب علموں کو سامنے لائیں گے تاکہ ان طلباء کی حددرجہ بندی محنتوں اور ذہانتوں کی بورڈ کے پلیٹ فارم سے مناسب تحسین اور حوصلہ افزائی ہوسکے ایسے قابل اور باصلاحیت طلباء ہی مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے مارکنگ کے معیار کو بہتر بنایا جائے مارکنگ کے حوالہ سے جہاں کہیں بھی کوئی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو براہ راست میرے موبائل پر فوری رابطہ کریں نتائج کی تیاری میں میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے فرض شناسی سے کام کریں اپنے بچے سمجھ کر پیپر کی مارکنگ کریں طلباء کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے محنت اور جانفشانی سے اغلاط سے پاک نتائج تیار کیے جائیں۔