واحد عباس کاظمی انچارج، اقبال اسسٹنٹ سی او یونٹ رائے ونڈ تعینات

17 اپریل 2018

رائے ونڈ (نامہ نگار) سابقہ سی او یونٹ رائیونڈ میں انتظامی امور نمٹانے کیلئے واحد عباس کاظمی کی بطور انچارج اور اقبال کی اسسٹنٹ انچارج تعیناتی کردی گئی، علامہ اقبال ٹائون سے تقرری کے بعد نکاسی آب کے نالوں کی صفائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل رائیونڈ میں سی او یونٹ کو ختم کردیا گیا تھا اور انتظامی امور نمٹانے کیلئے عارضی طور پر کام چلایا جارہا تھا جس کی بناء پر سی او یونٹ کے ذمے کاموں انڈر گرائونڈ سیوریج سسٹم کی صفائی، نکاسی آب کے اوپن نالوںکی صفائی، تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر امور کھٹائی کا شکار ہوگئے تھے اور شہر کا برا حال ہوگیا تھا جس پر عوام سراپا احتجاج تھے۔